پاکستان نے چینی اور برطانوی کے بعد روسی ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دیدی

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستان نے کورونا کی تیسری ویکسین کے استعمال کی بھی منظوری دیدی، چینی اور برطانوی کے بعد روسی ویکسین بھی استعمال کی جاسکے گی۔

روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی جونجی فارما سیوٹیکل کمپنی کو دی گئی ہے۔روسی ویکسین 2 ہفتوں تک پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔ حکام کے مطابق روسی ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92فیصد موثر ہےجس کی پہلی کھیپ رواں مہینے کے آخر میں پاکستان پہنچے گی، پہلی کھیپ پچاس ہزار خوراکوں پر مشتمل ہوگی۔

روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے، خدشہ ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here