پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے، 34برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا بورس جانسن کو خط

0

لندن(اے ون نیوز) پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے، 34برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا بورس جانسن کو خط

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو ریڈ لسٹ کرنے سے برطانوی شہری متاثر ہونگے، پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا واضح جواز پیش نہیں کیا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انفکشن ریٹ برطانیہ سے بھی کم ہے، پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایسے ممالک سے کم ہے جو ریڈ لسٹ سے باہر ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ میں پوچھا کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنا پر پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالا گیا؟ ریڈ لسٹ میں شامل کرنے اور نکالنے کا طریقہ کار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here