پاکستان کے پہلے تھیم پارک کا افتتاح

0

کراچی(اے ون نیوز) سنسنی خیز رولر کوسٹر ہو یا حیرت انگیز فیرس ویل یا ڈائنو لینڈ، پارک آنے والے بچوں اور بڑوں کیلئے تفریح کا بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔ تھیم پارک اٹلی کی مشہور کمپنیز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

ایڈونچر، تفریح اور خوب موج مستی، اب کراچی والے جم کر انجوائے کریں گے کیونکہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحریہ ایڈونچر لینڈ تھیم پارک شہریوں کے لئے کھول دیا گیا۔۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے منفرد تھیم پارک کا افتتاح کیا۔

عالمی معیار کے 25 سے زائد درآمدی جھولے، سنسنی خیز رائیڈز، فوارہ، واٹر اٹریکشن، ڈائنو پارک، فوڈ کورٹ، بحریہ ایڈونچرلینڈ میں ہر عمر کے افراد کیلئے سب کچھ تو ہے۔ جبھی تو تقریب میں آنے والی فیملیز اور بچوں کی بڑی تعداد نے کراچی کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا پارک دینے پر بحریہ ٹاؤن کو داد دی۔

تقریب میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی اہلیہ، بیٹے علی ریاض اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here