پتنگ اُڑانے کا تنازع: نوجوان نے ہمسائے کو گولی مار کر خودکشی کرلی

0

قصور(اے ون نیوز) ٹبی کمبواں کے علاقے میں چھت پر پتنگ اُڑانے کے تنازع پر نوجوان نے ہمسائے کو گولیاں مارنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق زاہد اپنی چھت پر پتنگ اُڑا رہا تھا تو اس کے ہمسائے عابد کو شک ہوا کہ وہ پتنگ بازی کی آڑ میں اُس کے گھر میں جھانک رہا ہے اسی دوران جب زاہد گھر سے باہر آیا تو عابد نے اُس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زاہد گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا بعد ازاں عابد نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔اس حوالےسے اہل علاقہ نے بتایا کہ عابد نے اس سے قبل بھی زاہد کو مکان کی چھت پر پتنگ اُڑانے سے منع کیا تھا۔دوسری جانب پتنگ اُڑانے کے تنازع میں زخمی زاہد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here