پنجاب پولیس کے 2 اہلکار گرفتار، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

0

لاہور(اے ون نیوز) موٹروے پر اینٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے موٹروے پر کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 11 کلو ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی۔

تفتیش میں پتہ چلا کہ دونوں ملزمان پنجاب پولیس کے حاضر سروس اہلکار ہیں اور پولیس لائن نمبر 1 سکیورٹی ڈویژن میں تعینات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here