پنجاب یونیورسٹی کے قریب پولیس مقابلہ ،گولی لگنے سے راہگیرطالبہ جاں بحق

0

لاہور (اے ون نیوز) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب ہونے والے پولیس مقابلے میں گولی لگنے سے راہگیر طالبہ جاں بحق ہوگئی ، ڈولفنس فورس نے 3 ڈاکو گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں ڈاکووَں نے لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع ملت پارک میں یکے بعد دیگرے وارداتیں کیں ، جس کے بعد سے ڈولفن ا سکواڈ پی آر یو ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے ، اس دوران پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈولفن فورس اور پولیس ریسانس یونٹ کا ڈاکووَں سے آمنا سامنا ہو گیا ، جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،

جس میں راہ چلتی ہوئی ایک طالبہ بھی اس کی زد میں آگئی اور گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، جب کہ ڈولفن فورس کی طرف سے کارروائی کے نتیجے میں ڈاکووں کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی ماڈل ٹاون کی طرف سے بھی فائرنگ میں طالبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ، تاہم انہوں نے کہا کہ لڑکی کو کس کی گولی لگی اس بات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ممکن ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here