پوسٹ مارٹم کرنے سے کچھ لمحے پہلے لاش اٹھ کر بیٹھ گئی

0

نئی دہلی (اے ون نیوز) پوسٹ مارٹم کرنے سے کچھ لمحے پہلے لاش اٹھ کر بیٹھ گئی،تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک پرائیوٹ ہسپتال کی جانب سے مردہ قرار دیا جانیوالا شخص سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کی تیاری کے دوران زندہ ہو گیا، کرناٹک کے سرکاری ہسپتال میں پوسٹمارٹم کی تیاریوں کے دوران عملے نے اُس میں حرکت دیکھی تو فوراً طبی امداد دی گئی ، بعدازاں دوسرے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی صحت میں بہتری ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ریاست کر ناٹک سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ شخص روڈ ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جسے قریبی پرائیویٹ ہسپتال کے عملے کی جانب سے مردہ قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، بعدازاں اُسے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

کرناٹک کے سرکاری ہسپتال کے عملے نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی مریض کو دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں مردہ قرار دیئے گئے 27 سالہ زخمی مریض کی صحت اب دن بہ دن بہتری ہو رہی ہے۔متاثرہ شخص کے گھر والوں کی جانب سے تا حال پرائیویٹ ہسپتال کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here