پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے تک اضافے کا امکان

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 95 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے ورکنگ ارسال کردی ہے وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے، مہنگائی کے ستائے عوام نے سر پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 75 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، وزیر اعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ عوام کا کہنا تھا کہ کوئی تو مہنگائی کے اس طوفان کے سامنے بند باندھے، کیسے زندہ رہیں ۔

ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here