پیرس کی فضائیں پاکستان زندہ باد ۔ پاک آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں

0

پیرس ( رپورٹ .شبانہ چودھری)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن فرانس اور پشتون آرگنائزیشن فرانس کے زیر اہتمام پیرس کے معروف سیاحتی مقام ایفل ٹاور کے سائے تلے پر امن پاکستان ،پاکستان زندہ باد ریلی اور مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت صاحبزادہ عتیق الرحمن جنرل سیکریٹری ای یو پاک فیڈریشن یورپ اور سید انعام اللہ پشتون صدر پشتون آرگنائزیشن فرانس نے کی۔ اس موقع پر عوام کا ملی جوش وجذبہ بھی دیدنی تھا ۔بچوں نے خصوصی شرکت کی اور محبت پاکستان میں جھنڈیاں لہراتے نعرے لگاتے رہے۔

پشتون آرگنائزیشن کے رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتون کے خون میں وفا ہے اور یہ پاکستان کا وفادار ہے۔اور پاکستان کی بقا کے لئے اپنی جان کی بازی بھی لگا دے گا ۔ارب گل نے کہا کہ منظور پشتوں انڈیا کے پے رول پر ہے اور ان کی زبان بول رہا ہے،سید انعام اللہ خان نے کہا کہ منظور ہمیں منظور نہیں ہے۔یہ روپ بدل کر آئے ہیں ہم نے پہلے والوں کا بھی مقابلہ کیا ہے اب ان کا بھی کریں گے۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چئیرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کوبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کرنے دیں گے سخت مزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غداروں کو پاکستان کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو پاک دھرتی کے خلاف بولنے کی جرات نہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم یورپ بھر میں پاکستانی پشتون پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

صاحبزادہ عتیق الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی دھرتی کے چپہ چپہ کا دفاع کرنا جانتے ہیں اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پشتون عوام نے پاکستان مخالفوں کو رد کردیا ہے اسی لئے کہ اب یورپی ممالک میں خرافات بک رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یورپ بھر میں متحد اور متفق ہیں اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا بھر پور جواب دیں گےاحتجاجی ریلی میں پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد، منظور نامنظور کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔ ای یو یاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چئیرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر ، پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر ارب گل ، چیئرمین پشتون آرگنائزیشن بلجیم نوید خان سیئنر نائب صدر پشتون آرگنائزیشن بلجیم جمیل خان اورمنظر خان اسپشیل ایڈوائزر ارب گل نے خصوصی شرکت کی۔ کی۔ ۔جبکہ برسلز پارلیمنٹ کے ممبر ڈاکٹر منظور ظہور نے خصوصی شرکت کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here