پیشی کا انوکھا طریقہ، زخمی ملزم کو ساتھی ملزم کے کندھوں پر سوار کردیا گیا

0

لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں پولیس کی جانب سے زخمی ملزم کو کچہری میں پیش کرنے کا انوکھا طریقہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی کی واردات کے دوران زخمی ہوا تھا جسے دیگر ساتھیوں کے ساتھ شاہدرہ پولیس نے آج مقامی عدالت میں پیش کیا۔

ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف عبد الرحیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے وقت زخمی ملزم کو ساتھی ملزم کے کندھوں پر سوار کرکے پیش کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عامر، رب نواز اور طارق شامل ہیں جبکہ ملزمان راوی پل کے پاس شہری کو لوٹ رہے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہیں ، عارف والا کے رہائشی ہیں جنہیں عدالت 2 روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here