لاہور(اے ون نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئررہنما چودھری احمد مختار انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج دن ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک میں ادا کی جائے گی۔
اے ون ٹی وی کے مطابق خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری احمد مختار انتال کرگئے،چودھری احمد مختاردفاع، پانی و بجلی اورتجارت کے وزیر رہ چکے ہیں ،چودھری احمد مختار 2008 سے 2013 تک وزیر دفاع رہے ۔