پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کر دی

0

کراچی (اے ون نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کرواتے ہوئے 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا۔قومی فضائی کمپنی نے 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا۔

کرایوں میں پرکشش رعایت کے ذریعے لوگ سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here