پی آئی اے کا سیالکوٹ سے کویت کیلئے پروازیں چلانے کافیصلہ

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے سیالکوٹ سے کویت کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کافیصلہ کیا ہے ،سیالکوٹ سے کویت کی براہ راست پروازیں 27اکتوبر سے شروع ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کےلئے انتظامیہ کی جانب سے بیرون ملک نیا روٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک پی آئی کی بحالی کےلئے پرعزم ہیں، سیالکوٹ سے کویت براہ راست ہفتے میں 2پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیالکوٹ سے کویت کی براہ راست پروازیں 27اکتوبر سے شروع ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here