پی آئی اے کا طیارہ کوئٹہ میں برف میں پھنس گیا

0

کوئٹہ(اے ون نیوز )ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے اور کوئٹہ میں برف باری نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ، اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئٹہ میں پی آئی اے کے پاس ڈی آئسنگ کا سازو سامان بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے طیارہ گزشتہ چوبیس گھنٹے سے پھنس کر رہ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایئر پورٹ پر برف ہٹانے کے آلات کی عدم دستیابی کے باعث پی آئی اے کے طیارے کو پھنسے 24 گھنٹے سے زائد ہو گئے ہیں، کوئٹہ ائیر پورٹ پر برف باری سے فضائی آپریشن بھی بری طرح متاثر ہے۔، جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہو گئی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں ڈی آئسنگ (جہاز اور انجن پر سے برف اتارنا) کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر مہیا نہیں کی گئی، اسی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز وں کا شیڈول بھی متاثر ہو چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹس پر یہ سہولت مہیا کرنا سول ایوی ایشن کا کام ہے، طیارہ پھنسنے سے نقصان علیحدہ اور مسافروں کو پریشانی علیحدہ ہوتی ہے، ساتھ ہی پی آئی اے کا دیگر شیڈول بھی شدید متاثر ہوتا ہے۔ترجمان عبد اللہ خان نے بتایا کہ پھنسے ہوئے طیارے کے مسافروں کو ہوٹل فراہم کر دیے گئے ہیں اور پی آئی اے ان کو صورت حال سے آگاہ کر رہی ہے، برف اور ضروری سامان اور کیمیکلز کی کوئٹہ ائیر پورٹ پر غیر موجودگی کے باعث پی آئی اے نے دیگر پروازیں بھی منسوخ کردی ہیں، موسم بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی کے 325/326 اسلام آباد کوئٹہ اسلام آباد، پی کے 310/311 کراچی کوئٹہ کراچی اور پی کے 8363 کوئٹہ کراچی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here