پی آئی اے کی نیویارک کے لیے براہ راست پروازیں کب چلیں گی؟بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

0

اسلام آباد(اے ون نیوز) سی ای اوپی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کی نیویارک کے لیے براہ راست فلائیٹ چلانے کی خوشخبری سنادی ، پی آئی اے میں میرٹ اور سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،

امریکہ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی سے ساتھ بات چل رہی ہے ،نئے روٹ اور جہازشامل کرنے کے لیے کام رہے ہیں،ایک سال میں تمام جہاز آپریشنل کردیئے ہیں، پی آئی اے کو مثبت سمت میں ڈال دیاہے،دباؤ کے بجائے میرٹ پر کام کررہے ہیں اور حکومت ہمارا ساتھ دے دے رہی ہے ۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے سی ای او ائیرمارشل ارشد ملک نے اپنی ایک سال کی کارکردگی کےحوالے سے بتایا کہ نئے روٹ شروع کرنے کے لیے یورپی یونین کی یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سرٹیفیکیشن اور امریکہ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی سے بات چل رہی ہے،

پی آئی اے جلد اسلام آباد سےنیویارک تک براہ راست فلائیٹ چلانے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے،نئے جہازاور نئے روٹ بھی پی آئی اے کے آپریشن میں شامل کررہے ہیں،نیویارک کے لیے ہماری کوشش ہے کہ ہم براہ راست نیویارک کے لیے فلائیٹ چلائیں،

اس حوالے سے حکومت ہاکستان کوبھی آگاہ کردیاہے جلد اس حوالے سے کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح یہ ہے کہ سیفٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیاجائے، پی آئی اے کی ترقی قومی فریضہ ہے، اس کے لیے مل کرکام کرناہوگا، پی آئی اے دنیامیں ہماری شناخت ہے ،حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ جو وسائل اور سپورٹ آپ کاچاہیے ہوگی وہ حکومت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف قسم کے دباؤ میں آنے کی بجائے آزادانہ کام کیا اور ادارے کو میرٹ پر چلایا،جس کی وجہ سے پی آئی اے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگئی ہے، جعلی ڈگریوں کابڑامسئلہ تھا،اس کو حل کیا،ملازمین کواعتماد دیا،جس کی وجہ سے آج ہمارے تمام جہاز آپریشن میں ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here