کراچی(اے ون نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے اس معاملے کی تحقیقات کامطالبہ کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ٹیپ بال کرکٹ نہیں کروائی، وہ پی ایس ایل کروا رہے ہیں، پی ایس ایل ملتوی کرنے کے فیصلے سے پوری دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج خراب ہوا ہے، میں چاہتا ہوں اس معاملے کی وزیر اعظم تحقیقات کرائیں۔