پی ایس ایل ملتوی ہونے سے پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کو خطرہ لاحق ہوگا،انضمام الحق

0

لاہور(اے ون نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹرانضمام الحق نے پی ایس ایل کے التوا کو پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ انضمام الحق نے کہاکہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے میچز التوا کا شکار ہوگئے تھے،

اس بار بھی یہی ہوا، غیر ملکی کرکٹرز اور ٹیمیں کہہ سکتی ہیں کہ یہاں انتظامات ناکافی ہیں، مستقبل میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ کرکٹرز کو ان کے بورڈز اور ملکوں کی جانب سے واپسی کیلئے ہدایات ملی ہیں،طویل انتظار کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلے کیا ایسی صورتحال میں کوئی ملک اپنے کھلاڑیوں کو یہاں بھیجنے کیلیے تیار ہوگا۔انضمام الحق نے کہا کہ اسپانسرز کیلئے ہم نے ٹورنامنٹ تو شروع کردیا لیکن غلطیوں کا بھاری نقصان ہوا ہے،

اگر ہم نے ان مسائل پر قابو پانے کیلئے درست اقدامات نہ اٹھائے اور معاملے کو دبا دیا تو اس طرح کے واقعات دوبارہ ہوں گے، ہمیں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں آئندہ معاملات سے دور رکھنا ہوگا، ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ ایکشن لے سکتے ہیں، اس طرح ایک مثال بھی قائم ہوگی اور لوگ آئندہ غلطیوں سے گریز کریں گے، پوری تحقیق کی جائے کہ کس نے بائیو ببل توڑا، تمام ٹیمیں ایک ہی ہوٹل میں تھیں،خدشہ ہے کہ مزید کئی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی پازیٹیو آجائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here