پی سی بی کا کراﺅڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

0

کراچی(اے ون نیوز)پی ایس ایل 6 میں کورونا کیسزنے پی سی بی کو مزید سخت اقدامات پر مجبور کردیا جب کہ کراﺅڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی ساکھ کو بچانا پی سی بی کی ذمہ داری ہے،ہم اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،کچھ اضافی اقدامات بھی اٹھارہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کا گراﺅنڈ اسٹاف گلوز لازمی پہنے گا،ان کے ساتھ براڈ کاسٹنگ کریو میں شامل 100سے زائدافراد کے ٹیسٹ بھی کروا لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراﺅڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی،

اگر کوئی اندر پھینک دی جاتی ہے تو سینیٹائر کی جائے گی،بہرحال مشکل ترین حالات ہیں،پوری دنیا ان مسائل کا سامنا کررہی ہے۔سمیع الحسن برنی نے کہا کہ بائیو ببل میں رہنا کسی کیلئے بھی آسان نہیں،پوری دنیا میں سپورٹس ایونٹس اسی طرح کے حالات سے گزرہے ہیں،ہم بھی فرنچائزز کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کررہے ہیں تاکہ کھیل کا جوش وجذبہ اور معیار برقرار رہے اور اسی انداز میں مکمل ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here