پی سی بی کی جنوبی افریقہ اور افغان کرکٹ ٹیموں کو دورہ پاکستان کی دعوت

0

لاہور(اے ون نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے جنوبی افریقہ اور افغانستان کے ساتھ مختصر دورانیے کی کرکٹ سیریز کے لیے رابطے کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے مختصر دورانیے کی کرکٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقا اور افغانستان کے ساتھ رابطے کیے ہیں۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے ساتھ سیریز کے لیے بات چیت جاری ہے۔

دوسری طرف ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز 2 حصوں میں کھیلی جائے گی، پہلے مرحلے میں ستمبر اکتوبر میں 2 ٹیسٹ میچز ہوں گے، جب کہ دوسرے مرحلے میں دسمبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹو نٹی میچز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف سیریزمیں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں، تاہم بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ون ڈے میچز شامل نہیں ہیں ۔

خیال رہے کہ سری لنکا اور بنگلا دیش سیریز کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے، وینیوز کے لیے لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here