چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا،جس رکن اسمبلی کو مجھ پراعتماد نہیں وہ سامنے آئے،عمران خان

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) وزیراعظم کے مطابق وہ چوہوں کی طرح حکومت نہیں کر سکتے۔ جس رکن اسمبلی کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ سامنے آ کر اظہار کرے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے دوران قومی اسمبلی سے جنرل نشست پر اپ سیٹ شکست ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پہلا باقاعدہ ردعمل دیا گیا ہے۔ سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ شکست کے بعد حکومتی وزراء کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حفیظ شیخ کی شکست حکومت پر عدم اعتماد ہے،

وزیراعظم نے کہا کہ وہ پی ڈی ایم کے لوگوں کی طرح بزدل نہیں ہیں، وہ چوہوں کی طرح ڈر ڈر کر حکومت نہیں کر سکتے۔ جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے آرٹیکل 91 کے تحت صدر مملکت کو سمری بھیج کر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہی طلب کر کے وزیراعظم کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here