چینی شخص 250 کلو سکے لے کر کار خریدنے شوروم پہنچ گیا

0

بیجنگ(اے ون نیوز) چین میں ایک شخص انوکھے اندازمیں کارخرید کر سوشل میڈیا پر مشہور ہوگیا۔ کار خریدنے والے چینی شخص کے انوکھے انداز نے ڈیلر کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شخص لاکھوں سکے لے کر کار ڈیلر کے پاس شوروم پہنچا اور کار خریدنے کا مطالبہ کیا جس پر ڈیلر حیران اور پریشان ہوا تاہم اپنے سٹاف کو سکے گِننے پر لگا دیا۔

دو گھنٹوں کی محنت کے بعد 250 کلو وزنی سکوں کی گنتی پوری ہوئی جن کی کُل رقم 40 ہزار یوآن تھی۔ سکوں کی گنتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here