ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کی رپورٹس حکومت کو بھجوا دیں، ٹویٹر پر بھی شیئر

0

لاہور (اے ون نیوز) نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی رپورٹس حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں، انہوں نے رپورٹس ٹویٹر پر بھی شیئر کر دیں۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے تیار کی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی فوری انجیو گرافی نہ کروائی گئی تو ان کی حالت تشویشناک ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کی لندن میں شہبازشریف، بیٹوں اور بھتیجوں کے ہمراہ تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ہشاش بشاش انداز میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر موجود نظر آ رہے ہیں ،اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تصویر دیکھ کر ڈاکٹر عدنان کو فون کیا، ان سے پوچھا نوازشریف کا گھومنا علاج کا حصہ ہے، حکومت کو علاج سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔ بعد ازاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی رپورٹس ٹویٹر پر شیئر کیں اور کہا کہ رپورٹس حکومت کو بھی بھجوا دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here