ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بحالی حق اور سچ کی فتح،سید احمد ولید بخاری

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر) پاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما سید احمد ولید بخاری نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بحالی حق اور سچ کی فتح ہے جس پر ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا مخالفین نے بغض کی بنا پر ان کے خلاف درخواست دائر کی تھی،قاسم سوری نے سپیکر کی غیر موجودگی میں قومی اسمبلی کے ایوان کو بہت ہی احسن طریقے سے چلایا ہے،اور پوزیشن کو بھی ٹائم دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ حکومت اور اپوزیشن دونوں میں یکساں مقبول ہیں،سید احمد ولید بخاری نے مزید کہا تحریک انصاف کی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں ،عمران خان کی حکومت نہ صرف موجودہ پانچ سال پورے کرے گی،بلکہ اگلے پانچ سال بھی تحریک انصاف کے ہی ہیں،اپوزیشن والوں سڑکوں پر ہی رلتے رہیں گے،انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن کی سیاست کا جنازہ نکل چکا اب صرف دفنانے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here