کبڈی ورلڈکپ2020ء، بھارت، آسٹریلیا اور ایران اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب

0

لاہور (اے ون نیوز) پاکستان میں جاری کبڈی ورلڈکپ 2020ء کے دو میچوں میں بھارت نے جرمنی جبکہ ایران نے برطانیہ کو بآسانی شکست دیدی۔ آسٹریلیا نے کینیڈا کو پچھاڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جوانوں نے قینچی، جندرہ اور کنڈا سمیت دیگر داؤ پیچ سے حریف ٹیم کو زچ کیے رکھا، بھارتی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم جرمنی کھلاڑیوں کی ایک بھی نہ چلنے دی۔

میگا ایونٹ کے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کو پہلی کامیابی مل گئی، بھارتی ٹیم نے 28 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کر کے جرمن جوانوں کو پچھاڑا۔دوسری طرف ایک اور میچ میں ایران نے برطانیہ کو ہرا کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح کو گلے لگا لیا۔

دوسرے میچ کے دوران ایران نے برطانیہ کی ٹیم کو 30 پوائنٹس سے شکست دیدی۔ یہ میچ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، میچ کے اختتام پر ایران نے حریف ٹیم انگلینڈ کو 27-57 پوائنٹس سے پچھاڑ ڈالا۔

تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو 11 پوائنٹس سے شکست دیدی۔ میچ کے اختتام پر آسٹریلیا نے 48 جبکہ کینیڈا نے 37 پوائنٹس بنائے۔

اس سے قبل افتتاحی میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے پہلوانوں کی ایک نہ چلنے دی، چوبیس کے مقابلے میں چونسٹھ پوائنٹس سے پچھاڑ ڈالا۔

کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور کینیڈا کا جوڑ پڑا تھا۔ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں پاکستانی کھلاڑی ابتدا سے ہی کینیڈین ٹیم پر حاوی رہے۔ کینیڈین ٹیم کو 40 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے دی۔

شیر جوانوں نے قینچی، جندرہ ، اور کنڈا سمیت دیگر داؤ پیچ سے حریف ٹیم کو زچ کیے رکھا۔ پاکستان کے گبھرو جوانوں نے پھرتی سے کینیڈین ٹیم کے ہاف میں جا کر غچے دئیے اور پوائنٹس لے کر لوٹے۔

پاکستان نے کینیڈا کے 24 پوائنٹس کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سکور کر کے میچ اپنے نام کیا۔ پنجاب سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here