کراچی سے 770 کلو میٹر دور سمندری طوفان ’ماہا‘ آج مزید شدت اختیار کر جائیگا

0

کراچی(اے ون نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’ماہا‘ آج انتہائی شدت اختیار کر جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون ’ماہا‘ کراچی سے 770 کلومیٹر دور جنوب اور جنوب مغرب میں موجود ہے تاہم اس سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات نے طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود شدید ترین سمندری طوفان ’ماہا‘ گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کے مرکز میں 180سے200کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ’ماہا‘ مشرق اور شمال مشرق کی جانب رخ کرنے کے بعد بھارتی گجرات کی طرف بڑھے گا جو 6 اور 7 نومبر کی درمیانی شب شدید ترین سمندری طوفان کی صورت میں بھارتی گجرات کو پار کرے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق کی جانب سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here