کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران القاعدہ کراچی کے امیر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

0
24

کراچی(اے ون نیوز) ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کراچی میں ناردرن بائی پاس پر واقع خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس ادارے نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی کراچی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ مارے گئے 2 دہشت گردوں کی شناخت طلعت محمود اور عثمان عالم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، دستی بم اور کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارا گیا خطرناک دہشت گرد طلعت محمود عرف یوسف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد القاعدہ کراچی کا امیر تھا جو سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کا تعلق القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here