کراچی میں ڈاکو دکان سے نقدی کے ساتھ مرغی کا گوشت بھی لے اڑے

0

کراچی(اے ون نیوز)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکو دکان سے 80 ہزار روپے کے ساتھ مرغی کا 10 کلو گوشت بھی لے گئے۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مرغی کے گوشت کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں 3 ملزمان کو دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلحے کے زور پر ملزمان دکان سے 80 ہزار روپے کے ساتھ 10 کلو مرغی کا گوشت بھی لے کر فرار ہوئے

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ بھی پہنا ہوا ہے۔ملزمان نے واردات کے دوران دکاندار اور وہاں کام کرنے والے ایک ملازم پر تشدد بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here