کراچی میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق

0

کراچی(اے ون نیوز) سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل تینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا، اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے، ابتدائی تفتیشن میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here