کراچی میں 10 سے 11 اگست کے درمیان تیز بارش کا امکان

0

کراچی(اے ون نیوز) محکمہ موسمیات نے 10 اور 11 اگست کو کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کےمطابق 9 اگست کی شام سے سندھ میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ کراچی میں 10 اور 11 اگست کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خلیج بنگال کے شمال میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جو مغرب کی جانب جاسکتا ہے اور 8 اگست تک ہوا کا کم دباؤ بھارتی راجستھان میں پہنچ سکتا ہے جس سے سندھ سمیت کراچی میں تیز بارش کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here