کراچی کنگز نے پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو پچھاڑ دیا

0

کراچی( اے ون نیوز)کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے ہرا دیا،

فاتح ٹیم نے 189 رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔35 گیندوں پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر کراچی کنگز کے محمد نبی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ایونٹ کے 13 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا پشاور زلمی کے ابتدائی تین کھلاڑی صرف 34 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

کامران اکمل 17 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آٹ ہوئے شعیب ملک صرف ایک رن بنا کر محمد الیاس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئے۔پاور پلے میں ہی اپنی تین وکٹوں کھونے کی وجہ سے پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن دبا کا شکار ہوگئی اورنوجوان بیٹسمین حیدر علی بھی 9 رنز بنا کرچلتے بنے۔ایسے میں شرفین ردر فورڈ نے انگلش آلرانڈر روی بوپارا کا خوب ساتھ دیا اور دونوں بیٹسمینوں نے ٹیم کا مجموعہ 69 سے 151 پر پہنچا دیا۔اس دوران روی بوپارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی ، انہوں نے ایک چھکا اور چھ چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ڈین کرسچن نے اپنے آخری اوور میں 32 رنز دئیے انہیں نوجوان عماد بٹ نے چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ وہ 7 گیندوں پر 27 رنزبناکر ناٹ آٹ رہے۔پشاور زلمی نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 188 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے محمد الیاس اور عباس آفریدی نے 2،2 جبکہ ڈین کرسچن نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا جو تاہم ملتان کی ٹیم 19.4 اوورز میں 154 رنز بناسکی۔

ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کوئٹہ نے اچھا آغاز ملنے کے باوجود اننگز کے درمیان میں وکٹیں کھو دیں اور مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز اسکور کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ رواں ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے۔ 2019 میں ایونٹ کی چیمپئن رہنے والی کوئٹہ کی ٹیم کو گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here