کراچی کے پوش ترین علاقے سے گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد،گوشت کہاں گیا؟

0

کراچی (اے ون نیوز)کراچی کے پوش ترین علاقے کلفٹن سے گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب کچرا کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں۔

اسے بھی ضرور پڑھیں …………کرونا وائرس چمگادڑ کے سوپ اور زندہ چوہے کھانے سے پھیلا؟

ذرائع کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلاشیں پھینک کر گئے۔کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی گدھوں کے سر اور آلائشیں اٹھا کر لے گئی۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے اہلِ علاقہ سے پوچھ گچھ جاری ہے کہ یہ کس کی کارروائی ہے اور گدھوں کا گوشت کہاں گیا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ان گدھوں کا گوشت بیف یا مٹن بتا کر کسی ہوٹل یا گوشت کی دکان پر بیچا اور شہریوں کو کھلایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here