کرتارپورراہداری منصوبہ بند

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستان نے کرپارپور راہداری منصوبہ بند کر دیا، منصوبے کا افتتاح اکتوبر میں ہونا تھا، تاہم بھارت کیساتھ تمام منصوبے فوری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کرپارپور راہداری منصوبے کا تعمیراتی کام فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرتارپور راہداری منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں تھا اور منصوبے کا افتتاح اکتوبر میں کیا جانا تھا۔

تاہم اب حکومت پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے باعث کرتارپور راہداری سمیت بھارت کے ساتھ تمام مشترکہ منصوبے فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے قومی سلامتی کے اجلاس میں بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here