کرونا وائرس لاہور بھی پہنچ گیا،مریض سروسز ہسپتال داخل

0

لاہور(اے ون نیوز)سروسز اسپتال میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا،چند روز قبل چائنہ کے شہر ووہان سے آنیوالا تئیس سالہ میلی کرونا وائرس کے شبہ میں سروسز ہسپتال داخل ہوگیا

تفصیلات کے مطابق میلی نامی چینی شہری چند روز قبل چین کے شہر ووہان سے پاکستان آیا تھا جو کرونا وائرس کے شبہ میں سروسز اسپتال لاہور میں داخل ہواہے،،ڈاکٹرز کی جانب سےمیلی کے کچھ ٹیسٹ تجویر کیے اور اسکے خون کے نمونے بھی لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی شہری میلی میں کروناوائرس کی علامات ضرور موجود ہیں تاہم خون کے نمونے آنے کے بعد ہی تصدیق ہوگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here