کرونا وائرس کا خوف،نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

0

ویلنگٹن (اے ون نیوز) نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ایمرجنسی کا اعلان کورونا کے 50 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔ تفصیلات کے کورونا وائرس نے نیوزی لینڈ میں بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے 50 نئے کسز سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 422000 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک افراد کی تعداد 18891 تک جا پہنچی ہے۔ اسی کے ساتھ ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ وائرس سے متاثرہ 108879 افراد صحب یاب بھی ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here