کرکٹ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے بانی ٹونی لوئس انتقال کر گئے

0

لندن(اے ون نیوز) کرکٹ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے بانی ٹونی لوئس 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔1992 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے لیے 13 گیندوں پر 22 رنز درکار تھے لیکن بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا اور پھر اس وقت کے قوانین کے مطابق جنوبی افریقا کو جیت کے لیے ایک گیند پر 21 رنز کا ناقابل یقین ہدف دیا گیا اور یوں جنوبی افریقا ٹورنامنٹ سے ہاہر ہو گیا۔

اسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ماہر حساب دانوں ٹونی لوئس اور فرینک ڈک ورتھ نے بارش سے متاثرہ میچز کے لیے ڈک ورتھ لوئس قانون متعارف کروایا۔ڈی ایل میتھڈ کےقانون کا عمل 1997 میں زمبابوے اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں ہوا اور پھر آئی سی سی نے 1999 سے باضابطہ اس قانون کی منظوری دی۔

آئی سی سی اور انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹونی لوئس کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here