کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں کینڈل لائٹ فریڈم واک، مودی کیخلاف نعرے بازی

0

لندن(اے ون نیوز) کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر پوری دنیا میں آوازیں بلند ہورہی ہیں۔۔ٹیکساس میں ایک تقریب کےدوران پاکستانی سفیر اسد مجید نے کشمیر میں جاری انسانی بحران کےبارے میں دنیا کو آگاہ کیا،،لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل لائٹ فریڈم واک کا اہتمام کیاگیا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم دنیا بھر میں مذمت جاری، ڈلاس میں پاکستانی برادری کے زیر اہتمام تقریب ہوئی جس میں سفیر اسد مجید نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو خطے کی صورتحال سے متعلق بتایا۔ انہوں نے کشمیر میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ لندن میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کینڈل لائٹ فریڈم واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکا پارلیمنٹ اسکوائر سے بھارتی ہائی کمیشن تک گئے۔

واک میں لندن سمیت مختلف شہروں سے آئے افراد نے بھارت اور نریندر مودی کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتیں بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here