کوئی بچہ رہ تو نہیں رہ گیا،ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل پر 9 بچوں کو بٹھانے پر شہری کا چالان کردیا

0

لاہور(اے ون نیوز)موٹر سائیکل پر سوار ہونے سے خاندان کاکوئی بچہ رہ تو نہیں رہ گیا، ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل پر 9 بچوں کو بٹھا کر سڑک پر لانے والے شخص کا چالان کردیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق ابرار حسین نامی شخص 9 بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر نکل آیا،موٹر سائیکل سوار فیملی لوئر مال سے اسلام پورہ کی طرف جا رہی تھی کہ ٹریفک وارڈن مدثر حسین نے بچوں کی جان خطرے میں ڈالنے پر موٹر سائیکل سوار کا300 روپے کا چالان کاٹ دیا،موٹر سائیکل سوار شخص اندرون بھاٹی گیٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here