کوئی بھی سعودی اب ایک سے زیادہ ٹرک اپنے نام پر نہیں رکھ سکے گا.. ڈیڈلائن بھی مقرر کردی گئی

0

ریاض (اے ون نیوز ) سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سعودیوں کے لیے نجی لوڈنگ ٹرک رکھنے کی تعداد مقرر کردی ہے۔ قانون کے مطابق کوئی بھی سعودی اب ایک سے زیادہ ٹرک اپنے نام پر نہیں رکھ سکے گا۔ قانون پر عمل درآمد کےلئے 2022 کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

مکہ اخبار کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے نقل وحمل کے لیے استعمال ہونے والے ٹرک کے مالکان کے لیے نئے ضوابط جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق کوئی بھی سعودی نجی ملکیت میں ایک ہی ٹرک رکھنے کا حق دار ہوگا۔

ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو جو کہ نقل وحمل کے کاروبار سے منسلک ہیں انہیں زیادہ سے زیادہ 9 ٹرک رکھنے کی اجازت ہوگی۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری نئے قواعد کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نقل وحمل سے متعلق تمام کمپنیاں اور افراد مقررہ قواعد پر عمل کرنے کے پابند ہیں جس کےلیے 2022 تک مہلت دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here