کورونا وائرس کے سبب بنگلہ دیش میں ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیاءکپ ملتوی

0

ڈھاکہ( اے ون نیوز)کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیاءکپ 2021 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جنوری 2021 کے ماہ میں ڈھاکہ میں ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیاءکپ 2021 کویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا۔ اس حوالے سے ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او طیب اکرام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کے درمیان تفصیلی بات ہوئی۔پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل نے سی ای او اے ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ایشیاءکپ 21 میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک بھر میں جونیئر کھلاڑیوں کو ایبٹ آباد میں پاک آرمی کے بہترین ٹرینر کی زیر نگرانی فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا جس کے بہترین نتائج سامنے آئیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here