کورونا کے باعث پنجاب اسکواش کمپلیکس بند کردیا گیا

0

لاہور( اے ون نیوز)اسکواش عہدیدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پنجاب اسکواش کمپلیکس کو بند کردیا گیا۔ابتدائی مرحلے میں 4 نومبر تک اسکواش کمپلیکس کو بند کیاگیاہے۔

سیکرٹری پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم کمپلیکس نے وینو بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے باعث اسکواش کورٹس کو بند کردیاہے۔پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیل کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ ایک عہدیدار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے باعث کمپلیکس کی فوری بندش کا فیصلہ کیاگیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here