کویت ائیرویز کا 19 سال بعد کراچی کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

0

کراچی (اے ون نیوز) کویت ائیرویز کا 19 سال بعد کراچی کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ، خلیجی ملک کی ائیرلائن نے 2000 میں ایک دہشت گرد حملے کے دوران اپنے دفتر کے تباہ ہو جانے کے بعد شہر قائد کیلئے پروازیں بند کر دی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں سے ایک تصور کی جانے والی خلیجی ملک کویت کی ائیرلائن نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کیلئے 19 برس بعد پروازوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

کویت ائیرویز اس وقت پاکستان کے دو شہروں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور کیلئے پروازیں چلا رہی ہے۔ 19 برس قبل کراچی میں واقع اس وقت کے مشور ہوٹل شیرٹن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں واقع کویت ائیرویز کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

اس حملے کے بعد کویت ائیرویز نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here