کی دم دا بھروسہ یاردم آوے نہ آوے، نامور شاعر اور نغمہ نگار سعید گیلانی انتقال کر گئے

0

پشاور(اے ون نیوز )کی دم دا بھروسہ یار دم آوے نہ آوے،’سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کو میں دے سکوں گا’ جیسا معروف گیت لکھنے والے شاعر اور نغمہ نگار سعید گیلانی کی نماز جنازہ ہ تحصیل گور گھٹڑی پشاور میں ادا کی گئی،جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سعید گیلانی کچھ عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے ان کی نما ز جنازہ آج ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سعید گیلانی نے بے شمار گیت تخلیق کیے تاہم ‘سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من تجھ کو میں دے سکوں گا’ گانا ان کی پہچان بنا۔ان کے لکھےگیت بھارتی گلوکاروں نے بھی گائے۔سعیدگیلانی کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here