گجرات کی دو بہنیں لڑکا بن گئیں،گھرمیں خوشیوں کے شادیانے بجنے لگے

0

گجرات (اے ون نیوز) گجرات کی دو بہنیں لڑکا بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق گجرات کی دو بہنوں کی جنس تبدیل ہو گئی، پمز اسپتال اسلام آباد میں دونوں بہنوں کو کامیاب آپریشن کیا گیا۔ جوائنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر پمز اسپتال ڈاکٹر امجد چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل دونوں بچیوں کو پمز لایا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پمز اسپتال میں 13 اور 15 سال کی بہنوں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے خاندان کی دو بیٹیاں تھیں جو کہ دونوں اب بیٹا بن چکی ہیں،بچیوں کے بیک گراؤنڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی آواز کافی بھاری ہو چکی تھی اور دیگر مسائل کا بھی سامنا تھا جس کے بعد دونوں کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔والدین کی جانب سے دونوں بیٹوں کے اب نئے نام بھی رکھے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here