گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے،ولید احمد بخاری

0

جوہانسبرگ(اے ون نیوز)ترجمان حکومت پنجاب برائے اوورسیز پاکستانی کمیشن ساوتھ افریقہ سید ولید احمد بخاری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ کی خاطر تمام امت مسلمہ متحد اور یکجا ہے، فرانس کی جانب سے گستاخانہ حرکت پر ہر مسلمان شدید غصہ اور افسردہ ہے۔ فرانس کی جانب سے فوری طور پر سفارتی سطح پر معافی مانگنا چاہئے اور آئندہ ایسے طرز عمل سے اجتناب کرنے کی یقین دھانی کروانی چاہئے۔

ولید احمد بخاری کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جس جواں مردی اور حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے گستاخانہ حرکت پر احتجاج کیا ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کے عوام کی جذبات کی حقیقی اور موثر ترجمان ہے۔ ملک کی ترقی کی خاطر وزیر اعظم پاکستان ہر لمحہ کوشاں ہیں اور عالمی سطح پر ملک کا عزت و وقار بڑھانے کا باعث ہیں ۔

ترجمان برائے اوورسیز پاکستانی کمیشن ساوتھ افریقہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری ایسے گھناونی حرکت میں ملوث اشخاص کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دے کیونکہ تمام مذاہب کی بنیادی تعلیمات میں احترام انسانیت اور ادب آدمیت بنیادی نکتے کے طور پر شامل ہے جس پر عملددر آمد ہونا ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here