گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی

0

لاہور(اے ون نیوز) گلوکارہ صنم ماروی کو فیملی عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کر دی جس کے بعد ایک اور شوبز جوڑا ٹوٹ گیا۔

لاہور کی فیملی کورٹ میں صنم ماروی نے خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حامد خان ان پر تشدد کرنے کے علاوہ نازیبا زبان بھی استعمال کرتے ہیں اور وہ شوہر کے ایسے رویئے کو برداشت کر کے تھک گئی ہیں۔ گلوکارہ کے مطابق دونوں کے 3 بچے بھی ہیں جن کی وجہ سے وہ شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہیں، اب وہ مزید گزارا نہیں کر سکتیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد گلوکارہ صنم ماروی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here