گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ،خرم دستگیر سمیت 100سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

0

گوجرانوالا (اے ون نیوز) جناح سٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا اور اس میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں ن لیگی رہنما خرم دستگیر سمیت تین افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک اور سٹی صدر سلمان خالد بٹ بھی ملزم نامزد ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here