ہاں میں یہ شرمناک کام کرتا رہا ہوں،عمراکمل نے انٹی کرپشن ٹیم کے سامنے سب کچھ اگل دیا

0

لاہور (اے ون نیوز) کرکٹر عمراکمل کی معطلی کی وجوہات سامنے آ گئیں، انہوں نے بکی سے ملنے کا اعتراف کر لیا۔ انٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کو موبائل ریکارڈنگ کے ذریعے پکڑا، پی سی بی کو اطلاع نہ دینے پر معطل کر دیا گیا۔

کرکٹر عمر اکمل نے بکی سے ملاقات اور آفر کا اقرار کر لیا، انٹی کرپشن ٹیم کے سامنے سب کچھ اگل دیا۔ عمر اکمل نے ٹیم کو بتایا کہ میچ فکسنگ کی آفر ایک نجی محفل میں دی گئی۔ ٹیم نے عمر اکمل سے سوال کیا کہ آفر سے متعلق پی سی بی یا انٹی کرپشن یونٹ کو کیوں نہیں بتایا، عمر اکمل اس سوال پر ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ بلے باز عمر اکمل کے ماضی میں بھی اسکینڈل سامنے آچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here