ہا لی وڈ اداکار شوٹنگ کے دوران ہلاک

0

تاپے(اے ون نیوز)تائیوان نژاد کینیڈین اداکار و ماڈل 35 سالہ گوڈفرے گاؤ ایک ریئلٹی شو کی شوٹنگ کے دوران گرنے کے بعد ہلاک ہوگئے۔

گوڈفرے گاؤ نے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ وہ کسی مغربی برانڈ میں تشہیر کے لیے منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی ماڈل تھے۔گوڈ فرے گاؤ نے ہولی وڈ فلموں میں ڈیبیو کیا تھا اور وہ اب تک ایک ہی فلم میں کام کر سکے تھے۔

گوڈ فرے گاؤ کا چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں خاصی شہرت حاصل تھی، انہیں یہ شہرت ایک چینی ڈرامے میں جوہر دکھانے کے بعد ملی۔گوڈ فرے کے آباؤ اجداد کا تعلق تائیوان سے ہے، تاہم وہ کینیڈا میں پلے بڑھے اور وہیں سے کیریئر کا آغاز کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گوڈفرے گوا چین کے معروف ریس چیمپیئن ریئلٹی شو میں شرکت کے لیے گئے تھے اور اس کی شوٹنگ کے دوران اچانک گر پڑے۔

رپورٹ کے مطابق گوڈفرے گاؤ اس وقت شوٹنگ کے دوران گر پڑے جب وہ دیگر افراد کی طرح ریئلٹی شو کے دوڑ کے سیگمنٹ کے لیے ریکارڈنگ کروانے میں مصروف تھے۔

ریئلٹی شو انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوڑ شروع کرنے سے قبل گوڈفرے گاؤ بلکل خوش تھے اور وہ پراطمینان دکھائی دیے، تاہم دوڑ شروع کرنے سے کچھ دیر بعد وہ اچانک گر پڑے۔

رپورٹ کے مطابق گوڈفرے گاؤ کے گرنے کے بعد طبی امدادی ارکان نے فوری طور پر پہنچ کر انہیں طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

پنتیس سالہ اداکار و ماڈل کے اچانک شوٹنگ کے دوران گرنے کے بعد چل بسنے پر چین اور تائیوان سمیت کینیڈا میں ان کے مداح غمگین دکھائی دیے اور سوشل میڈیا پر انہوں نے گوڈفرے گاؤ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اداکارہ کی اچانک موت کے بعد ریئلٹی شو انتظامیہ نے شوٹنگ منسوخ کردی اور گوڈفرے گاؤ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here