ہزاروں مسافروں سے بھر ے بحری جہاز پر کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

0

ٹوکیو(اے ون نیوز)تین ہزار سے زائد مسافروں سے بھرے بحری جہاز پر کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید 39افراد میں وائرس کی تشخیص کر لی گئی جس کے بعد جہاز پر موجود وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد175ہوگئی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے کہا ہے کہ جاپانی وزارت صحت کے مطابق یہ ڈائمنڈ پرنس نامی یہ جہاز تین فروری کو ہانگ کانگ سے آیا تھا جس پر موجود ایک شخص میں ا س وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

وائرس کی تصدیق ہونے پر جہاز کو ٹوکیو کے جنوب میں واقع یوکوہاما ساحل پر الگ تھلگ کردیاگیاتھااور خصوصی طبی ٹیموں کو وہاں ٹیسٹ کرنے اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے بھیجاگیا۔ایک ہی فضا میں سانس لینے سے وائرس ایک شخص سے دوسرے اور پھر اس سے مزید لوگوں میں پھیلنا شروع ہوا اور اب تک 175افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق بحری جہاز پر اس وقت 3ہزار700افراد موجود ہیں جن میں سے 2,670مسافر جبکہ 1,100عملے کے ارکان شامل ہیں۔

جاپانی محکمہ صحت کے مطابق اس حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور جلد مکمل اعداد وشمار جاری کئے جائیں گے۔جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق حالیہ39 متاثرہ افراد میں سے دس عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔متاثرین میں جاپانیوں سمیت گیارہ ملکوں کے شہری شامل ہیں جن میں چین، امریکا اور دیگر ممالک شامل ہیں جبکہ چار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔متاثرہ مریضوں کو جہاز سے قریبی ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here