ہسپتال ملازم نے نوکری سے نکالے جانے کا بدلہ کورونا ویکسین خراب کرکے لے لیا

0

نیویارک(اے ون نیوز) امریکی ریاست وسکونسن کے ہسپتال میں ملازم نے نوکری سے نکالے جانے پر کورونا ویکسین کی پانچ سو خوراکیں خراب کردیں۔

ہسپتال نے واقعے کی اطلاع گزشتہ دنوں دی ،جس میں کہا گیا کہ ملازم نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین کی خوراکیں فریج میں رکھنے کی بجائے باہر رکھیں جس کے سبب وہ خراب ہوگئیں،ملازم نے اعتراف کیا کہ نوکری سے نکالے جانے پر اس نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین فریج سے نکال کر باہر رکھی تھیں،

معاملے کو مزید تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، ہسپتال کی جانب سے ملازم کی شناخت ظاہر نہیں گئی اور نہ ہی مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفصیلات آئندہ چند روز میں جاری کی جائیں گی،واضح رہے کہ کورونا ویکسین کو محفوظ بنانے کے لیے خاص درجہ حرارت پر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here